Menu

غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا۔ حماس نے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک مؤخر کردی۔حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ حماس نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں تاہم اسرائیل بے گھر فلسطینوں کی واپسی میں تاخیر کررہا ہے اور انہیں بمباری سے نشانہ بنارہا ہے،اس کے علاوہ خوراک اور امداد کی فراہمی سے متعلق بھی وعدہ پورا نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہاکہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے صیہونی فورسز نے کم سےکم 25 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیاہے۔ترجمان نے کہاکہ اسرائیل جان بوجھ کر معاہدے کو سبوتاژ کر رہاہے ۔جب تک اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تب تک مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ 15فروری کو شیڈول تھا۔حماس کی طرف سے قیدیوں کی رہائی مؤخرکرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے فوج کو ہائی الرٹ کر دیاہے۔