پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم کا شاندار کھیل پیش کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف

وزیراعظم کا چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین

محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم

کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے قوم کے دل جیت لئے : وزیراعظم

چیمپئینز ٹرافی سے قبل اس اہم جیت پر ٹیم کا مورال بلند ہو گا : وزیراعظم

امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا: وزیراعظم

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا