Menu

عرب لیگ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اورغزہ کا انتظام سنبھالنے سے متعلق امریکی صدر کا منصوبہ مسترد کردیا۔دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ایک انٹرویو میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج غزہ نشانے پر ہے، کل مقبوضہ مغربی کنارے کی باری ہوگی،امریکی صدر کا منصوبہ عرب دنیا اور فلسطینوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔عرب لیگ کے سربراہ احمد ابولغیث نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دو ریاستی حل کے بجائے غزہ کے لوگوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کی کوشش کی تو اس سے تنازعہ مزید بڑھے گا۔