Menu

بہاول پورکے صحرائے چولستان میں جاری 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریس میں 125گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
جن میں 5خواتین ڈرائیورز کے علاوہ غیر ملکی ریسرز بھی شامل ہیں۔کوالیفائنگ راؤنڈکا ٹریک اڑھائی کلومیٹر پرمحیط ہے۔تمام ڈرائیورز اس دشوار گزار ٹریک پر اپنی مہارت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں تمام کیٹگریز کی گاڑیوں کے علاوہ کواڈبائیک، ٹرک،ڈرٹ بائیکس شامل ہیں۔ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد قلعہ ڈیراور کے مقام پر موجود ہے جوریسرزکی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے۔