پاکستان

تمباکو کے نقصانات کم کرنے کی حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، وزیرمملکت خزانہ

وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تمباکو کے نقصانات کم کرنے کی حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔۔۔اسلام آباد میں ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت خزانہ نے کہاکہ اس سے پاکستان میں تمباکو کی وجہ سے صحت پر اثرات کم کر نے میں مدد ملے گی۔انہوں نےکہاکہ سویڈن اور نیوزی لینڈ میں تمباکو نوشی کی شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا