Menu
قومی
وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بجلی کی تقسیم کے منصوبےکے لئے 20 کروڑ ڈالرقرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے۔ منصوبہ ابتدائی طور پر بجلی کی تین تقسیم کارکمپنیوں کے میٹرنگ انفراسٹرکچر، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم، اور اثاثوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔