پاکستان

مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن نے بوریوالا میں ماڈل روڈ ریل بازار، تجویز کردہ ریڑھی بازار، ٹی ایچ کیو ہسپتال،گول چوک کی تزئین و آرائش، جنرل بس اسٹینڈ چوک اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے مختلف منصوبوں اوراقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ کمشنرملتان نے ماڈل بازاورٹی ایچ کیوہسپتال بوریوالاکادورہ کیا ۔کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا