Menu

لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار شفقت چیمہ کو شدید علالت کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق دماغ کی شریانوں میں خون جمنے کی وجہ سے شفقت چیمہ قومہ میں چلے گئے ہیں،انہیں شالیمار ہسپتال لاہور کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا ہے ۔
اہل خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔شفقت چیمہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں،انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 952فلموں میں کام کیا ہے ۔انہوں نے لالی وڈ انڈسٹری کی بے شمار فلموں میں ولن کے کردار ادا کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی رہی ہے۔