Menu

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا۔۔۔ 100 انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 322 پر پہنچ گیا۔۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ 100 انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر تاریخ میں ایک لاکھ 17 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں، سرمائے کی گردش، پالیسی ریٹ میں کمی اور بہتر کاروباری حالات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کہتے ہیں کہ تمام معاشی انڈیکیٹرز مثبت ہونے سے مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی، زراعت، کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے سے معیشت پر شاندار اثرات مرتب ہوئے۔