Menu

پاکستان انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔۔۔چیمپئن شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں ہوگی۔۔۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر عدنان اسد نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 32 ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔۔۔ایونٹ کے انعقاد پر 6 لاکھ ڈالرز کے اخراجات آئیں گے اور انعامی رقم 60 ہزار امریکی ڈالر ہے۔۔
اس موقع پر سکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوبارہ اسکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکے گا۔۔۔جہانگیر خان نے کہا کہ ایونٹ سے دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔