Menu
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے معدنی وسائل سے استفادے کیلئے کوششیں تیز تر
- نیوز ڈیسک
- March 24, 2025

اسلام آباد-ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کے معدنی وسائل سے استفادے کیلئے کوششیں تیز ترکر دی گئی ہیں ، اس سلسلے میں 80کھرب ڈالر کے قدرتی وسائل سے استفادے کیلئےاپریل میں معدنی کانفرنس کا انعقادکیا جا رہاہے۔
ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبے کان کنی اور معدنیات کی ترقی و خوشحالی ملکی معیشت کے استحکام کی ضامن ہیں،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ 2028 تک فعال ہونے کے روشن امکانات ہیں جس سے ساڑھے پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری اور سالانہ دو ارب 80کروڑ ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔
متحدہ عرب امارات کو بھی سرمایہ کاری کے لیے پانچ اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جن میں چاغی، وزیرستان، گوادر اور "بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ" کے کاپر بلاکس سمیت 80 ہزار ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت کےپر اسمیلٹر منصوبے شامل ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر اور چاغی کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا منصوبے سے معدنی نقل و حمل میں بہتری آنے کی توقع ہے،ماڑی پٹرولیم اور حکومت بلوچستان کا معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔
معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوشاں ہے-