Menu
قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار
- نیوز ڈیسک
- March 24, 2025

قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئرامت گپتا کو ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گپتا کو قطر کی ریاستی سکیورٹی نے تین ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے،امت گپتا ٹیک مہندرا نامی آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا،اس پر ڈیٹا چوری اور دوسری ریاستوں کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔
قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، قطری حکام کا کسی قسم کی وضاحت نہ دینا معاملات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
بی جے پی کے ایم پی ہیمنگ جوشی کا کہنا ہے کہ امت گپتا کے والدین نے قطر جا کر اپنے بیٹے سے ملاقات کی بھرپور کوشش کی مگر قطری حکام نے اجازت نہ دی۔
قطر میں بھارتی جاسوسوں کی حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں،2022 میں قطری سکیورٹی نے 8 بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، ان اہلکاروں نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو حساس سب میرین سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں،2023 میں انہیں سزائے موت سنائی گئی، مگر فروری 2024 میں قطری امیر کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا۔