پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے کوشاں،گندم اگاؤ انعامی اسکیم کی قرعہ اندازی

لاہور - وزیراعلیٰ پنجاب کاشتکاروں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، مریم نواز شریف نے ”وزیراعلیٰ وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کا افتتاح کر دیا،گندم اگاؤ انعامی سکیم کے تحت گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر بھی فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کر”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی،گندم اگاؤمہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خود فون کرکے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی،کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انشااللہ اس سال گندم کی فصل اچھی ہوگی ۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بریفنگ کے مطابق، رواں سال پنجاب میں 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے اور تین ماہ کے اندر تمام کامیاب کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر دیئے جائیں گے، یہ اقدام پنجاب میں زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا