Menu
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
- نیوز ڈیسک
- March 26, 2025

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کاورچوئل اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ وزیر خزانہ باؤ فورم میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ اجلاس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ریکوڈک پراجیکٹ اور اس کے ترقیاتی منصوبے میں تبدیلیوں کے حوالے سے سمری پر غور کیا۔ ای سی سی نے سمری میں شامل تجاویز کی منظوری دی۔ ای سی سی نے ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اسے انتہائی قومی اہمیت کا منصوبہ قرار دیا۔
ای سی سی نے اسکردو میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر کی تعمیر کے لیے 200 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔