دنیا

یورپی یونین کا فلسطینی اتھارٹی کے لیے ایک ارب ساٹھ کروڑ یورو کے تین سالہ امدادی پیکج کا اعلان

برسلز: یورپی یونین نےفلسطین کے لیے ایک ارب ساٹھ کروڑ یورو کے نئے تین سالہ مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کایا کالس نے ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ہم فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کو مضبوط کر رہے ہیں، 2027 تک 1.6 بلین یورو مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی مدد کے لیے دیے جائیں گے۔

العربیہ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ یورپی ممالک کے دورے پر لکسمبرگ پہنچے جہاں انہوں نے یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کی، وہ یورپی یونین کے ساتھ پہلے سیاسی مذاکراتی اجلاس میں فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔بحیرہ روم کے لیے یورپی یونین کی کمشنر ڈوبراوکا سوئیکا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مالی امداد فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات کی شرط کےساتھ مشروط ہے کیونکہ فلسطینی اتھارٹی کو ناقدین کی جانب سے بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزامات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی اصلاح کریں کیونکہ اصلاح کے بغیر وہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ اسرائیل کے ساتھ بھی بات چیت کے لیے کافی مضبوط یا قابل اعتماد نہیں ہوں گے۔یورپی کمشنر کے یہ ریمارکس گزشتہ روز لکسمبرگ میں وزیر اعظم محمد مصطفیٰ سمیت یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور سینئر فلسطینی حکام کے درمیان پہلے "اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات” سے پہلے سامنے آئے ۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا