Menu
چین روانگی سے قبل بلوچستان کے ایگریکلچر گریجویٹس کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے غیررسمی ملاقات
- نیوز ڈیسک
- April 15, 2025

اسلام آباد: بلوچستان کے ایگریکلچر گریجویٹس پر مشتمل وفد چین روانگی سے قبل اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ طلباء کراچی سے اسلام آباد پہنچے ہیں اور ان کی آج رات چین روانگی متوقع ہے۔
وفد میں لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان گریجویٹس شامل ہیں، جو چین میں جدید زرعی اور لائیوسٹاک سے متعلق تربیت حاصل کریں گے۔
اسلام آباد آمد کے موقع پر طلباء کی وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی، جس میں جام کمال خان نے نوجوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جام کمال خان نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے لیس کرنے اور ملک کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔