Menu

(ساونڈ۔جدو ں ہولی جئی لینا میرا ناں)
ماضی کے نامور موسیقار بخشی وزیر کی28ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔بخشی وزیرکاشمار پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول موسیقاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے کریئر کا آغاز بطور کلاسیکل گلوکار کیا۔بخشی وزیر نے 250 کے قریب فلموں کا میوزک ترتیب دیا۔انہوں نے فلموں کے علاوہ کئی برسوں تک پی ٹی وی کیلئے بھی اپنی خدمات پیش کیں اور متعدد گلوکاروں کو فلموں اور ٹی وی پر متعارف کرایا ،جن میں غلام علی ، مسعودرانا ،تصور خانم ،شازیہ منظور اور دیگر شامل ہیں۔ موسیقار بخشی وزیر 11جنوری 1997 کو انتقال کر گئے تھے ۔