Menu

ین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔
22 سالہ چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 25 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی صوفیہ کینن کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاپان میں جاری ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔چین کی ژینگ کنوین نے فائنل میچ میں 1 گھنٹے اور 52 منٹ کی مزاحمت کے بعد حریف امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔22 سالہ ژینگ کنوین نے گزشتہ سال گوانگزو میں جیتنے کے بعد سال کا تیسرا اور ہارڈ کورٹ پر پہلا ٹائٹل حاصل کیا