Menu

گوانگ ژو۔28اکتوبر (اے پی پی):سربیا کی ٹینس سٹار اولگا ڈینیلوویچ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی کیرولین ڈولہائیڈ کو شکست دی ۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ چین کے مشہور شہر گوانگ ژو میں نانشا انٹرنیشنل ٹینس سینٹر میں جاری ہے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربیا کی ٹینس سٹار اولگا ڈینیلوویچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی کیرولین ڈولہائیڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔