فن و ثقافت

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کامیابی سے جاری ہے، فیسٹیول کے 30 ویں روز دو تھیٹر ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا جس میں امریکہ اور روسی فنکاروں نے اداکاری کے گُر سکھائے،

امریکہ کی جانب سے ڈین گریفتھس اور Sierra Camille نے بتایا کہ مائم پلے میں کس طرح گیند، رسی ،چھتری اور دیگر چیزوں کو تکنیک سے استعمال کرکے تصوراتی اداکاری پیش کرسکتے ہیں، انہوں نے ورکشاپ میں دکھایا کہ جذبات کو قابو کیسے کرتے ہیں، انسان کے دل میں کچھ بھی چل رہا ہو مگر تھیٹر دیکھنے والے کے لیے چہرے کے تاثرات بڑی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ روسی فنکارہ لی ڈیاکوپینا نے طلباءکو فیزیکل موومنٹ کے ذریعے آہستہ اور تیز چلنے کے طریقے سکھائے، انہوں نے بتایا کہ ہم کس طرح اپنے جسمانی حرکات سے خود کو اداکاری کے رنگ میں ڈھال سکتے ہیں۔ تھیٹر ورکشاپ میں طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ڈین گریفتھس کی منفرد اداکاری طلباءکے دل کو بھا گئی، دونوں ورکشاپ میں تکنیکی باریکیاں سکھائی گئیں

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا