Menu

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس سیشنز کا آغاز کر رہی ہے۔
لاہور میں قومی کرکٹرز تین گھنٹے کے طویل سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے۔ تین ملکی سیریز 8 سے 14 فروری تک قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ سیریز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔