Menu
چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کا آغاز
- سپورٹس ڈیسک
- February 04, 2025

چیف آف آرمی سٹاف دوسری نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔
فائنل راؤنڈ میں دس بہترین ٹیمیں شامل ہیں، جنہوں نے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی راؤنڈز کے بعد قومی سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔فائنل مرحلے کا آغازرنگا رنگ تقریب سےکیا گیاجس میں سکول کے بچوں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ چیمپئن شپ کے آفیشل گانے، ملی نغموں اور پاکستان رینجرز پنجاب کے بینڈ نے حاضرین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کیا۔
نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز 20 دسمبر 2024 سے پاکستان بھر میں ضلعی سطح کے مقابلوں سے ہوا، جس میں 57 اضلاع سے 11594 کھلاڑیوں نے 527 کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا۔ فائنل مرحلہ 15 فروری کو منعقد ہونے والے فائنل میچ اور اختتامی تقریب تک جاری رہے گا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے مسلسل تعاون پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایونٹ میں شریک ٹیموں، عہدیداروں اور منتظمین کو بھی سراہا اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔