Menu
سپورٹس
چترال میں امن اور سیاحت عروج پر،وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کا انعقاد
- سپورٹس ڈیسک
- February 04, 2025

چترال میں امن اور سیاحت عروج پر۔ وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
بمبوریٹ ، وادی کیلاش میں فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے باہمی اشتراک سے منعقدہ روایتی کھیلوں کے مقابلے کرائے گئےجن میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ کے مقابلے شامل تھے۔ ایونٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئےمقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چترال کی وادئ کیلاش میں ہر سال اس نوعیت کے سپورٹس فیسٹولز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جسے کے لئے چترال کے مختلف علاقوں سے نوجوان کھلاڑی بھرپور تیاری کر کے آتے ہیں۔