Menu

ایشین چیمپئنز لیگ میں ’النصر‘ نے ’الوصل‘ کو شکست دے دی۔
ریاض میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں النصر نے الوصل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار گول سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ’کرسٹیانو۔رونالڈو‘ نے2گول کئے۔ علی الحسن اورمحمد الفاطل نے ایک، ایک مرتبہ فٹبال کو جال کی راہ دکھائی۔ الوصل کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ آف16کےلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر ’النصر‘ کی ٹیم 16پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور الوصل11پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ الاھلی سعودی19پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔