Menu

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کے کراچی اور لاہور کے آٹھ مراکز پردستیاب ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔فرسٹ کلاس کی کم سے کم قیمت 750 روپے،پریمیئم کی قیمت ایک ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پندرہ سو روپے ہے۔ایک شناختی کارڈ پر دس ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ تین ملکی سیریز 8 سے 14 فروری تک قذافی سٹیڈیم اور نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔