Menu

چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی ون ڈے سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔کھلاڑی آج شام لاہور میں تربیتی سیشن کریں گے۔
قومی کرکٹرز نے گزشتہ روزتین گھنٹے کے طویل سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ تین ملکی ون ڈے سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں ہوگا۔ تین ملکی سیریز کے تمام مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔