Menu

سہ فریقی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کل آئے گی۔
مہمان ٹیم براستہ دبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز کے لئے کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔