Menu

ارجنٹیناپریمئرا ڈویژن کے اپرٹورا فٹبال ٹورنامنٹ میں ریسنگ کلب نے بوکا جونیئرز کو شکست دے دی۔
اوئیانیدا میں کھیلے گئے میچ میں ریسنگ کلب نے بوکا جونیئرز کو 2گول سے مات دی۔ کھیل کے16ویں منٹ میں ’لوسیانو۔وئیاٹو‘ نے گول کرکے ریسنگ کلب کو برتری دلائی، فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرا گول ایڈریان مارٹنز نے 87ویں منٹ میں کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر ریسنگ کلب کی ٹیم 9پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ارجنٹائنس جونیئرز10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔