Menu

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پہاڑی علاقوں میں رات کےاوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔مشرقی پنجاب میں صبح اوررات کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ میں گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،ٹنڈوجام40، مٹھی،حیدرآباد، لسبیلہ، تربت اور شہید بینظیر آباد میں 39ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔