Menu

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ بھی میلبرن پہنچ گیا۔
کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان ، نائب کپتان سلمان علی آغا ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال ، صائم ایوب ،کامران غلام ، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل ہیں۔۔۔اس سے قبل پہلے گروپ میں سات کھلاڑی میلبرن پہنچے تھے۔۔۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچز 4، 8 اور10نومبر کوجبکہ ٹی ٹونٹی میچز14، 16 اور 18نومبر کو شیڈول ہیں۔