بین الاقوامی

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ مسلسل جاری۔غزہ میں 95فلسطینی شہید۔ متعدد زخمی ۔ لبنان پراسرائیل کے تازہ حملوں میں 45 شہری شہید۔ لبنانی سرحد سے متصل شام کے علاقے قصیر پر بھی اسرائیلی حملوں میں 10افراد جاں بحق ۔ حزب اللہ کے اسرائیل پر تباہ کن راکٹ حملے۔ سات شہری ہلاک۔ ایران اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی میڈیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا