Menu

اکتوبر کا مہینہ جہاں ملک کی معیشت کے لیے بہترین ثابت ہوا وہیں ملک کی کیپیٹل مارکیٹ کےلیے زبردست رہا ہے۔ اکتوبر کے مہینے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں سات ہزار آٹھ سو ترپن پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔جو کہ ماہانا بنیادوں پر نو عشاریہ سات فیصد زیادہ ہے ۔عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے اکتوبر کے مہینے میں ہونے والا اضافہ گزشتہ گیارہ ماہ میں سب سے زیاد ہ ہے۔۔
آج بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنےمیں آرہی ہے ۔100انڈیکس میں اب تک پانچ سو اڑھسٹھ پوانٹس کے اضافے کے بعد نواسی ہزار 534 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اب تک مارکیٹ میں ستاسی ہزار سودے ہوئے ہیں جن کی لاگت چھ ارب ستاسی کروڑ سے زائد ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے حکومتی کوششوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔