کرکٹ

ہانگ کانگ سپر سکسز ،پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو17رنز سے شکست دیکر ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ 6اوورز میں 3کٹوں پر105رنزبنائے۔ محمد اخلاق نے 16گیندوں پر53رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آصف علی صفر ، کپتان فہیم اشرف صفر اور عامر یامین 18رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ حسین طلعت نے 27رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کےایون جونز نے2وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 4وکٹوں پر88رنز بناسکی۔ ایون جونز 41رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسین طلعت نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا