Menu

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے میلبرن میں دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
تربیتی سیشن میں ون ڈے سکواڈ کے تمام کھلاڑی شریک ہوئے۔ کرکٹرز نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز پیر کو میلبرن میں ایک روزہ میچ سے ہو گا ۔