بین الاقوامی

سپین میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 205 ہوگئی

سپین میں ریکارڈ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد205 ہو گئی۔
سیلابی ریلے کے باعث مکانات تباہ اور کئی سڑکیں بہہ چکی ہیں۔ سڑکوں پر تاحال 10 فٹ تک پانی موجود ہے جبکہ شہری اپنے گھروں کی چھتوں پر محصور ہیں۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا