Menu

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بربریت جاری ۔۔۔!
شمالی غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور حملوں میں 84 فلسطینی شہید جبکہ 200زخمی ہوگئے ہیں ۔۔شہید ہونیوالوں میں پچاس بچے بھی شامل ہیں ۔۔اسرائیل کی جانب سے ہونیوالے دو حملوں میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔۔فلسطینی حکام نے شمالی غزہ پر ہونیوالے اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ قتل عام قرار دیا ہے ۔۔گذشتہ سال آکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 259 ہوگئی ہے ۔۔
اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان نے شمالی غزہ کی صورت حال کو مکمل تباہی قرار دیا ہے۔ ۔ سربراہان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے شمالی غزہ کی آبادی اب موت کے واضح خطرے سے دوچار ہے۔۔ غزہ میں مکمل تباہی ہے۔ ۔مسلسل بمباری سے آبادی کو بیماریوں اور قحط کا بھی سامنا ہے ۔۔
اسرائیل نے لبنان پر بھی حملے تیز کر دیے ہیں۔۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔۔ لبنانی سیکورٹی حکام کے مطابق بعلبک ، وادی البقاع اور القماطیہ قصبے پر اسرائیلی حملوں میں58 لبنانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔۔وادی البقاع پر اسرائیلی حملے میں 41 افراد، بعلبک میں 14 جبکہ القماطیہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے ۔۔ اسرائیلی حملے میں مشرقی لبنان کے قصبوں اھز اور حربتا کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا ۔۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی قصبوں عیتیت اور وادی جیلو پر بھی حملہ کیا جس میں دکانیں تباہ ہو گئیں۔۔
لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے ہیں ۔۔ اسرائیلی بستیوں کی طرف تقریباً 30 میزائل داغے گئے۔ ۔ شمالی اسرائیل کے علاقے کرمیل پر ہونیوالے حملوں میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔