بین الاقوامی

امریکی انتخابات ،5نومبر کو عوام 47 ویں صدر کا انتخاب کریں گے

امریکہ میں پانچ نومبر کو عام انتخابات ہورہے ہیں ۔۔الیکشن میں لاکھوں رائے دہندگان 47 ویں امریکی صدر کا انتخاب کریں گے ۔۔ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس اورریپبلک پارٹی کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔۔دونوں امیدوار اس وقت اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں
نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے وسکونسن ریاست میں انتخابی مہم کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے انتخابات میں زور وشور سے حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔۔ ہیریس نے متوسط ​​طبقے کے ٹیکسوں میں کٹوتیوں پر زور دیا۔۔انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کے منصوبے کیلئے میری حکومت مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ بزرگوں کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی اٹھائے گی ۔۔
مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بہتری کیلئے عوام ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دیں ۔۔انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ امریکہ کی آج کی صورتحال بہتر ہے یا چار برس پہلے بہتر تھی ۔۔ ٹرمپ نے عوام سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ کیا ۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا