Menu
بین الاقوامی
آزاد خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق ہے،سعودی وزیر خارجہ
- نیوز ڈیسک
- November 02, 2024

سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔۔۔ ریاض میں سرمایہ کاری سمٹ کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں اسرائیل کی جنگی کارروائیاں نسل کشی ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پوری توجہ دو ریاستی حل کو کامیاب کرنے پر مرکوز ہے۔۔۔ آزاد خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق ہے۔۔۔فلسطینی ریاست کو بلا تاخیر اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل ہونی چاہیے۔