Menu

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں،’’ زاید گرینڈ اونٹ ریس 2024 ‘‘شروع ہو گئی۔اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق ابوظہبی کے الوثبہ اونٹ ریس ٹریک پر پیر کو شروع ہونے والی ریس یکم دسمبر تک جاری رہے گی، جس میں متحدہ عرب امارات اور جی سی سی ممالک سے ہزاروں اونٹ حصہ لے رہے ہیں ،تنظیمی کمیٹی نے مقابلے کے لیے 36 ٹرافیاں مختص کی ہیں، جس میں ایونٹ کی مدت کے دوران 217 ریسز ہوں گی۔زاید گرینڈ اونٹ ریس متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب واحد ایونٹ ہے، جنہوں نے پانچ دہائیاں قبل اونٹوں کی دوڑ شرع کروائی تھی، اور جن کی میراث متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مستقل حمایت کے ساتھ جاری ہے
وام کے مطابق یہ مقابلہ نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین، شیخ منصور بن زاید النہیان کی توجہ کا مرکز ہے، جو اس کھیل کے لیے ان کی وابستگی اور حالیہ برسوں میں اس میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔اس ایونٹ کا انعقاد اونٹ ریسنگ فیڈریشن کر رہی ہے، جس کی صدارت متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر شیخ سلطان بن حمدان النہیان کر رہے ہیں۔