فن و ثقافت

متحدہ عرب امارات کو چین سے پہلے نئے (ایل این جی ) کیریئر "الشلیلیٰ” کی ترسیل کا اعلان

تحدہ عرب امارات کے ادارے ادنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز نے چین کے جیانگنان شپ یارڈ سے چھ نئے مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کیریئرز میں سے پہلے "الشلیلیٰ” کی ترسیل کا اعلان کیا ہے

۔اماراتی خبررساں ادارےوام کے مطابق 175,000میڑک ٹن کی گنجائش والا یہ بحری جہاز شیڈول سے دو ماہ قبل پہنچایاجا رہا ہے۔ باقی5کیریئرز کے 2025 اور 2026 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

"الشلیلیٰ” کو فوری طور پر ایک معروف عالمی توانائی تاجر کے ذریعے چارٹر کیا جائے گا۔شنگھائی میں کیریئر جہاز کو نام دینے کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں شنگھائی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل، مہند سلیمان النقبی، اور دنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز کے سی ای او، کیپٹن عبدالکریم المسابی شامل ہیں۔

یہ جہاز جدید توانائی سے بھرپور ٹیکنالوجیز سے لیس ہے، بشمول دوہری ایندھن والے انجن جو پرانے ماڈلز کے مقابلے میں میتھین کے اخراج کو 50فیصد تک کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ادنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز نے قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنے بیڑے کی توسیع کے حصے کے طور پر چھ ایل این جی) کیریئرز کے لیے 2022 میں جیانگنان شپ یارڈ کے ساتھ جہاز سازی کے معاہدے کئے تھے ۔ کمپنی نے 23 نئے توانائی سے بھرپور بحری جہازوں کے لیے بھی آرڈر دیے ہیں، جن میں ایل این جی کیریئرز، ویری لارج ایتھین کیریئرز (ویلیک )، اور ویری لارج امونیا کیریئرز (ویلیک ) شامل ہیں۔

ادنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز’نویگ ایٹ ‘کے حصول کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جس کے مارچ 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جو عالمی سمندری لاجسٹکس لیڈر کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائے گا۔)

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا