Menu

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اہم بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوگی۔
ورچوئل میٹنگ میں تمام بورڈ ممبران شرکت کریں گے ۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا مسترد کر چکا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ میں پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ایونٹ میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔