Menu
بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا
- نیوز ڈیسک
- November 29, 2024

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتہ کو)شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو مہمان آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ون ڈے بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کو 154 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کو گیبی لیوس لیڈ کر رہی ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو نگار سلطانہ لیڈ کر رہی ہیں۔
آئرلینڈ کی خواتین ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جو میزبان بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم نے جیتا تھا۔تین میچوں کی سیریز کا دوسر ون ڈے میچ کل ہفتہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 دسمبر کو اسی مقام شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا