Menu

میڈرڈ۔29نومبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں 4 دن آرام کے بعد کل (ہفتے کو) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔
پہلا میچ ویلنسیااور ریال میلورکا کی ٹیموں کے درمیان سپین میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ بارسلونا اور لاس پالماس کی ٹیموں کے درمیان بارسلونا ، سپین میں کھیلا جائے گا۔
تیسرے میچ میں الاویزاور لیگینس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ مینڈیزوروزا، ویٹوریاگاسٹیز، سپین میں کھیلا جائے گا جبکہ 30 نومبر کو کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری میچ میں سپینیوئل اور سیلٹا ویگوکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ میچ آرسی ڈی ای ،سٹیڈیم، بارسلونا، سپین میں کھیلا جائے گا۔