کرکٹ

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 5وکٹوں پر 319 رنز بنالئے،کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 29 رنز کی ضرورت،ہیری بروک کی ناقابل شکست سنچری

کرائسٹ چرچ۔29نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ٹیم کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 348 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، برطانوی ٹیم نے جواب میں دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے اور اس کو کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 29 رنز کی ضرورت ہے۔انگلینڈ کے ہیری بروک ناقابل شکست 132 اور کپتان بین سٹوکس 37 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے نیتھن سمتھ نے دو جبکہ ٹم سائوتھی،میٹ ہنری اور ولیم اورورک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 319 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی توگلین فلپس 41 اور ٹم سائوتھی 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ٹم سائوتھی 15 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، ول او رورک کیوی ٹیم کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔گلین فلپس 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

کیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 348 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کی طرف سے شعیب بشیر اور برائیڈن کارس نے 4،4جبکہ گس اٹکنسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں انگلینڈ کی طرف سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا جب اس کی 4 وکٹیں 71کے مجموعی سکور پر گر گئی تھی۔

زیک کرولی صفر،جیکب بیتھل 10،جوروٹ صفر اور بین ڈکٹ 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد ہیری بروک اور اولی پاپ نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پانچویں وکٹ پر 151 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 222 تک پہنچا دیا ،تاہم اس موقع پر اولی پاپ 77 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے سکور 348 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے تھے اور اس کو کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 29 رنز کی ضرورت تھی ۔ہیری بروک 132 اور کپتان بین سٹوکس 37 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے نیتھن سمتھ نے دو جبکہ ٹم سائوتھی،میٹ ہنری اور ولیم اورورک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا