Menu
جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (ہفتہ کو )کھیلا جائے گا
- نیوز ڈیسک
- November 29, 2024

نچورین ۔29نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل (ہفتہ کو) سپر سپورٹس پارک،سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
برطانوی ویمنز ٹیم نے میزبان جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 36 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ، تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں جو انگلینڈ نے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف جیت لئے ہیں۔ جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 نومبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا