Menu
قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں تحریر الشام کی تحلیل کا اعلان کروں گا، احمد الشرع
- نیوز ڈیسک
- December 31, 2024

تحریر الشام کے سربراہ نے شام میں قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے فوری انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئے آئین کی تکمیل میں مزید تین سال کا عرصہ درکار ہوگا۔
العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد الشرع نے تحریر الشام کو باقاعدہ طور پر تحلیل کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا ملک میں عام انتخابات کرانے میں چار سال لگ سکتے ہیں۔ شام کے روس کے ساتھ اسٹریٹجک مفادات ہیں، ہم نہیں چاہتے روس شام سے تعلقات کو غیر موزوں طریقے سے چھوڑ دے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام کی وزارت دفاع کرد فورسز کو اپنی صفوں میں ضم کرے گی، امید ہے نو منتخب امریکی صدرڈنلڈ ٹرمپ شام سے پابندیاں اٹھا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دمشق میں نئی انتظامیہ اپنے پڑوسی ممالک کو یقین دلاتی ہے کہ شام کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی ریاستوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ احمد الشرع نے مزید کہاکہ شام کے مستقبل میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔شام کے بارے میں سعودی عرب کے حالیہ بیانات بہت مثبت ہیں۔