موسم

آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کےدرمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں 02، چترال میں 01، بگروٹ میں 02، استور اور ہنزہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 40، سکرنڈ ، ٹھٹھہ، حیدرآباد، چھور میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا