فن و ثقافت

ٹی وی کے معروف اداکار سلیم ناصر کی 35ویں برسی

ٹی وی کے معروف اداکار سلیم ناصر کی 35ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی ۔

سلیم ناصر 15نومبر 1944 کو بھارت کے شہر ناگ پور میں پیدا ہوئے۔

ورسٹائل اداکار نے 1976 میں فلم زیب النساء سے اداکاری کا آغاز کیا۔

انہوں نے آخری چٹان' نشان حیدر' ان کہی' دستک اور آنگن ٹیڑھا سمیت مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی۔

پاکستان کی تفریحی کی صنعت میں خدمات پر انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

سلیم ناصر کا 1989 میں 19 اکتوبر کے دن کراچی میں انتقال ہوا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا