Menu

سال 2024 میں بے شمار چیلنجرز کے باوجود پاک فوج نے ملک و قوم کی حفاظت یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔ مادر وطن کی حفاظت اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔۔سال 2025 میں بھی پاک فوج ایک نئے عزم کے ساتھ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔۔نئے سال کے موقع پر پاک فوج کے سرحدوں پر تعینات جانثاروں نے عوام کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہماری طرف سے پوری قوم کو نیا سال مبارک ہو، ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم آخری دم تک ملک و قوم کی حفاظت کرتے رہیں گے