Menu
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پائیدار امن اور ترقی کا عمل پالیسیوں کے تسلسل اور اصلاحات سے منسلک ہے ۔بہت تجربے ہوچکے ۔ہمیں خوشحالی کی منزل حاصل کرنے کیلئے وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھناہے ۔اسلام آبادمیں ساتویں زراعت شماری کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ قدرت نے پاکستان کو بہت وسائل سے نوازا ہے۔ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھتےہوئے اجتماعی کاوشوں کوبروئےکارلا ناہے۔